ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:ماہی گیروں کے مسائل اور قیادت کو اچھی طرح جانتاہوں؛سما ج کے نوجوانوں کا غلط استعمال کیا جارہاہے : ماہی گیر لیڈر گنپتی مانگرے

کاروار:ماہی گیروں کے مسائل اور قیادت کو اچھی طرح جانتاہوں؛سما ج کے نوجوانوں کا غلط استعمال کیا جارہاہے : ماہی گیر لیڈر گنپتی مانگرے

Sat, 16 Dec 2017 20:58:39    S.O. News Service

کاروار:16/ دسمبر(ایس اؤنیوز)میرے ابھی اتنے برے دن نہیں آئے ہیں کہ میں ماہی گیروں کے مسائل اور ان کی قیادت کے معاملے میں بی جے پی لیڈران سے کچھ سیکھوں ۔ ایسے بے تکے مشورے وہ اپنے پارٹی لیڈران کو دیں تو کافی ہونے کا اترکنڑا ضلع مچھلی فروخت کارفیڈریشن کے صدر اور اترکنڑا ضلع ماہی گیر کانگریس کے صدر گنپتی مانگرے نے خیال ظاہرکرتےہوئے کڑی تنقید کی ہے۔

حال ہی میں ہوناور کے پریش میستا کی ہلاکت کو لےکر انکولہ میں ضلع بی جے پی پسماندہ شعبہ کے صدر اور ضلع پنچایت ممبر جگدیش نایک موگٹا نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے گنپتی مانگرے مہلوک نوجوان کو انصاف دلانے کے بجائے اپنی پارٹی کے ساتھ شامل ہوکر معاملے کو دبانے کی کوشش کئے جانےکا الزام عائد کیا تھا۔

جگدیش موگٹا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے گنپتی مانگرے نے کہاکہ میری لیڈرشپ کے تعلق سے سوال کرنے کے وہ لائق نہیں ہیں، میری شخصیت بے داغ ہے ،جس دن ماہی گیر نوجوان کی موت کی اطلاع سنی اسی دن میں ہوناور میں تھا، ماہی گیر طبقہ کے کچھ ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے حقائق سے آگاہی حاصل کی ہے۔ لیکن کسی بھی جدوجہد کو کمزور کرنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ کسی نے جگدیش کے کان میں پھونکا تو انہوں نے اپنے منہ سے بانسور ی بجائی ہے۔

اس موقع پر گنپتی مانگرے نے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی فساد میں سماج کے نوجوان ہی بلی کا بکرہ بنتے ہیں۔ ہمارے سماج کے نوجوانوں کو ہی سیاسی طورپر استعمال کیا جاتاہے پھر اسکے بعد برسوں عدالت کا چکر کاٹتے ہوئے کئی واقعات کو میں نے دیکھاہے۔ جس کے نتیجےمیں پیٹ کی مجبوری کی خاطر کام کرنے والے ماہی گیر وں کو مسائل کا سامنا کرناپڑتاہے۔ اس حقیقت کو سیاسی پارٹیاں سمجھیں۔ صرف ایک قسم کی الجھن پیدا کرکے ہمارے سماج کے نوجوانوں کو غلط راستے پر لے جانے کاگندہ کام لیڈران نہ کریں۔

جب کبھی کسی بھی طرح کے ماہی گیروں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو وقت کی پرواہ کئے بغیر اس کی طرف توجہ کرنا میرے خمیر میں ہے۔ یہ بات ضلع کے تمام ماہی گیر اچھی طرح جانتے ہیں۔ لیکن جگدیش موگٹا میرانام گھسیٹ کر ماہی گیروں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی سیاست کررہے ہیں مگر یہ بھی کامیاب نہیں ہوگی ۔ ہمیشہ کے لئے ماہی گیر ہمارے ہیں اور میرا خون بھی انہی کے لئے ہے، لیکن اپنی دکان چمکانے کے لئے ماہی گیروں کے درمیان جھگڑا پیدا کرنے کی کوشش موگٹا جیسے لوگ نہ کرنےکی اپیل کرتاہوں۔


Share: